ریاست جانتی ہے

ریاست جانتی ہے دہشتگردی کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے، وزیر داخلہ

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے مستونگ دھماکے پر کہا ہے کہ ریاست جانتی ہے یہ دہشت گردی کون کررہا ہے اور اس کے پیچھے کون ہے، جہاں دہشت گرد پل رہے ہیں وہاں جاکر انہیں ہٹ کریں گے۔
ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ بلوچستان میں صوبائی وزراء کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ حکومتی رٹ کے لیے ہر حد تک جائیں گے جو بھی قربانی دینا ہوئی دیں گے، زخمیوں کے علاج کا بیڑا پاکستان فوج نے اْٹھایا ہے، آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج زخمیوں کا بہتر علاج معالجہ کر رہی ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عید میلاد النبیﷺ کے دن حملہ کرنے والوں کے لیے کوئی جائے امان نہیں، ریاست جانتی ہے یہ دہشت گردی کون کر رہا ہے اور اس کے پیچھے کون ہے، پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کردیں گے، جہاں دہشت گرد پل رہے ہیں وہاں جاکر انہیں ہٹ کریں گے

مزید پڑھیں:  پولیس والے جلسےکا سامان دیں یا نہ دیں ہم جلسہ کریں گے، علی امین گنڈاپور