پشاور سمیت5ڈویژنز میں پولیو مہم،74لاکھ78ہزار کا ہدف مقرر

ویب ڈیسک:خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع بشمول پشاور میں دو مرحلوں پر مشتمل پانچ روزہ مہم کے دوران پانچ سال عمر کے 74 لاکھ 78ہزار سے زائد بچوں کو پولیوسے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کردیاگیاہے اس سلسلے میں آج2 اکتوبر سے مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے پہلے مرحلے میںپشاور، کوہاٹ، مردان، ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژنز میں پانچ سال سے کم عمر کے63لاکھ 62ہزار895 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ دوسرا مرحلہ 9سے13اکتوبر کے درمیان ہوگا جس میںبنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژنز میں انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی اور ان اضلاع میں11لاکھ 16ہزار81بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلانے کا ہدف ہے
انسداد پولیو مہم کے دوران افغان مہاجر کیمپس میں پانچ سال عمر تک کے بچوں کو بھی پولیو کے قطرے پلانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے مہم کیلئے 34ہزار551ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 31ہزار151 موبائل ٹیمیں،1ہزار953فکسڈ ٹیمیں اور 1ہزار447ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اس کے علاوہ نگرانی کیلئے7ہزار77ایریا انچارج بھی تعینات کئے گئے ہیں جبکہ مہم کے دوران صوبہ بھر میںتقریبا54ہزار567پولیس اہلکاربھی ڈیوٹی دیں گے۔

مزید پڑھیں:  پی سی بی مینجمنٹ سے اختلافات پر سپر لیگ کمشنر نائلہ بھتی مستعفی