پشاور میں ہزاروں غیر قانونی واٹر کنکشن کا حل نہ نکالا جاسکا، کروڑوں کا نقصان

ویب ڈیسک:شہر میں غیر قانونی واٹر کنکشن ہولڈرز تاحال ڈبلیو ایس ایس پی کے بلنگ کا حصہ نہ بن سکے جبکہ سینکڑوں کنکشن ہو لڈرز ڈبلیو ایس ایس پی کو پانی کے بل نہیں دے رہے ہیں جس کے باعث ڈبلیو ایس ایس پی کے خسارے میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پشاور میں ہزاروں پانی کے غیر قانونی کنکشن کی نشاندہی کی گئی تھی تاہم ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوسکی ڈبلیو ایس ایس پی نے اس حوالے سے آگاہی مہم چلائی تھی اور کئی کنکشن کو بل کے دائرہ اختیار میں لے آئے تھے تاہم اب بھی ہزاروں کنکشن غیر قانونی ہیں اور پشاور ی بل اداہی نہیں کررہے پشاور میں گھریلو اور تجا رتی دونوں صارفین ہی غیر قانونی کنکشن لگائے ہوئے ہیں
زیادہ ترتاجروں کی جانب سے بلز جمع نہیں کرائے جا رہے ہیں قصہ خوانی ، کوچی بازار ، گورنمنٹ کالج چوک ، نمک منڈی ، دلہ زاک روڈ ، اندرون شہر سمیت سٹی کی حدود کے مختلف مقامات پرتاجروں کی جانب سے غیر قانونی کنکشن حاصل کئے گئے ہیں جگہ جگہ پائپ کو سوراخ کر کے غیر قانونی کنکشن لئے گئے ہیں۔ ڈبلیو ایس ایس پی انتظامیہ کی جانب آپریشنز کے باوجود غیر قانونی کنکشن پانی کے حاصل کئے جا رہے ہیں جبکہ ریکوری نہ ہونے سے ڈبلیو ایس ایس پی انتظامیہ کومالی خسارے کا سامنا ہے بجلی کے بل ادا کرنے بھی مشکل ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مولانا سے مذاکرات جاری ہیں، جلد ہمارے شانہ بشانہ ہونگے، بیرسٹر گوہر