ایم ڈی کیٹ سکینڈل، ایف آئی اے سے مدد لینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: ایم ڈی کیٹ سکینڈل میں صوبائی حکومت نے ایف ائی اے اور اینٹی کرپشن سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ صوبائی حکومت نے تمام مافیا سہولت کاروں سمیت اربوں روپے لینے دینے والے سب کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم ڈی کیٹ سکینڈل میں گرفتار ملزمان اور سہولت کاروں سے تفتیش کے بعد ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن سے مدد لینے کا فیصلہ اس لئے کیا گیا تاکہ سب کرداروں کو بے نقاب کرکے مستقل طور پر ان کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق سکینڈل میں ملوث تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور اس کیس میں ملوث تمام حکومتی اور بااثر افراد کو ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کے ذریعے نوٹس جاری کر کے ان سے تفتیش کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ تمام گرفتار افراد سمیت بلیوتھ ڈیوائس میں ملوث اور مشکوک طلباء وطالبات کے والدین کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔
اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ رقم لینے اور دینے والے تمام افراد پر جرم ثابت ہونے پر ان کے حلاف اینٹی کرپشن اور ایف ائی اے میں مقدمات درج کیے جائیں گے جبکہ ملزمان سے سکینڈل میں استعمال ہونے والی رقم کی ریکوری سمیت رقم کہاں سے حاصل کی ان کا بھی کھوج لگایا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ سکینڈل میں ملکی خزانے کو لوٹنے والوں کو بھی بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد میں غزہ کیمپ پر گاڑی چڑھا دی گئی ، 2افراد جاں بحق