گومل زام ڈیم منصوبہ، یو ایس ایڈ کے تعاون کی مدت میں توسیع

ویب ڈیسک: خیبرپختوخوا کی نگران کابینہ کے خصوصی اجلاس میں گومل زام ڈیم کمانڈ ایریا منصوبے میں ترمیم کرتے ہوئے یو ایس ایڈ کے تعاون سے شروع منصوبے میں ستمبر 2024 تک توسیع کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق گومل زام ڈیم منصوبہ میں یو ایس ایڈ کے تعاون کی مدت 30 ستمبر 2023 کو ختم ہو رہی تھی، اس حوالے سے یوایس ایڈ کی رضامندی سے منصوبے میں تعاون کی مدت میں ترمیم کے ذریعے 30 ستمبر 2024 تک توسیع دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ بجلی پر قبضہ کرنے کی بات نہ کریں،گورنر فیصل کنڈی