پشاور، انٹرمیڈیٹ امتحان کے نتائج کا اعلان، کنیز خدیجہ احمد ٹاپ کر گئیں

ویب ڈیسک: پشاور کے تعلیمی بورڈ نے انٹر میڈیٹ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا جس میں جناح کالج برائے خواتین کی کنیز خدیجہ احمد نے 1064 نمبر لیکر بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی، فارورڈ گرلز کالج کی خدیجہ عظمت خان نے 1060 نمبر لے کر دوسری اور اسلامیہ کالج کے محمد حسنات نے 1057 نمبر لے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
پشاور انٹر میڈیٹ کے نتائج کےمطابق پری انجنیئرنگ میں اسلامیہ کالج کے محمد امجد 1032 نمبرکے ساتھ سرفہرست رہے، ہدف کالج کے معاذ بن عامر 1031 نمبر وں سے سیکنڈ، پشاور ماڈل ڈگری کالج کے بینش گل 1028 نمبر کے ساتھ تھرڈ رہے۔
یاد رہے کہ انٹر امتحانات میں58 ہزار 661 طلباء و طالبات نے حصہ لیا جن میں 53 ہزار 55 پاس ہوئے اس حساب سے کامیابی کا تناسب 90 فیصد رہا۔
انٹر میڈیٹ امتحان میں بیسٹ پوزیشن کیساتھ کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر قاسم جان نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

مزید پڑھیں:  فوج کو اپنی آئینی حدود میں رہنا ہوگا، محمودخان اچکزئی