پشاور، پریشر ہارنز کیخلاف تحریری شکایت عدالت کے واگزار

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ کے وکیل طارق افغان نے پشاور کے پبلک ٹرانسپورٹ میں ہیوی پریشر ہارنز کیخلاف ڈائریکٹر جنرل انوائر مینٹل پروٹیکشن ایجنسی کو تحریری شکایت لکھ دی۔ تحریری شکایت میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ پشاور کی 90 فیصد گاڑیوں میں پریشر ہارنز لگے ہیں، جن کے استعمال سے شہر میں صوتی آلودگی بڑھ رہی ہے۔
تحریری خط میں مزید کہا گیا ہے کہ شور کی آلودگی سے شہریوں کے دماغ اور صحت پر برے اثرات پڑھ رہے ہیں، 2021 کے گلوبل ائیر کوالٹی رپورٹ کے مطابق پشاور صوتی آلودگی میں دنیا میں 9 ویں نمبر پر ہے۔
ایڈووکیٹ طارق افغان نے تحریری شکایت میں مزید بتایا ہے کہ محکمہ ماحولیات شہر میں صوتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کرتے ہوئے پریشر ہارنز والی گاڑیوں کے خلاف شہر میں سخت کاروائی کرے۔

مزید پڑھیں:  مہمند، ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف جے یو آئی کا احتجاج، پشاور باجوڑ روڈ بند