پشاور،غیر حاضر پولیس اہلکاروں کو برخاست کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک:پشاور میں عرصہ دراز سے غیرحاضر پولیس اہلکاروں کی نشاندہی کرکے انہیں ملازمت سے برخاست کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پولیس حکام نے پشاور کے تھانوں و چوکیوں میں پولیس نفری کو پورا کرنے کیلئے ایسے اہلکارو ں کی فہرستیں تیار کرنے کی ہدایات دی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پولیس حکام کی ہدایات پر تھانوں اور چوکیوں میں غیرحاضر پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اوراب تک ایسے 50سے زائد اہلکاروں کی نشاندہی کرلی گئی ہے جو عرصہ دراز سے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں ۔
ذرائع نے بتایا کہ ایسے پولیس اہلکاروں کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیاہے جن کی ڈیوٹی ایک تھانے میں ہے اور وہ دوسرے تھانوں میں یا پولیس افسروں ،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ بطور گن مین ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایسے محرروں کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائیگی جو ان اہلکاروں سے ساز باز کرکے انکی حاضری لگاتے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  غزہ کی تباہی میں اسرائیل کو امریکا اور یورپ کی حمایت حاصل ہے، خواجہ آصف