اسرائیل فلسطین تنازع

امریکا نے اسرائیل فلسطین تنازع کو روکنے کیلئے چین سے مدد مانگ لی

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے چینی وزیرخارجہ سے رابطہ کرکے اسرائیل فلسطین تنازع کو بڑی جنگ میں تبدیل ہونے سے بچانے کیلئے چین سے تعاون کی اپیل کی ہے۔
ویب ڈیسک: امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے چینی وزیرخارجہ سے رابطہ کرکے اسرائیل فلسطین تنازع کو بڑی جنگ میں تبدیل ہونے سے بچانے کیلئے چین سے تعاون کی اپیل کردی۔
امریکی وزیر خارجہ سے رابطے کے دوران چینی وزیر خارجہ نے فوری بین الاقوامی امن کانفرنس کے انعقاد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع میں اضافے اور تنازع کے قابو سے باہر نکلنے کا خدشہ ہے۔
چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں اور سویلین کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچانے کے ہر عمل کی مذمت کرتا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایک طرف غزہ پر بمباری جاری ہے تو دوسری طرف لبنان کی سرحدی علاقوں پر بھی حملے کیے جا رہے ہیں جبکہ اسرائیلی افواج کی جانب سے شام کے شہر حلب پر حملوں کابھی دعویٰ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے لبنانی علاقوں میں گولہ باری کے جواب میں اسرائیل پر راکٹوں اور ٹینک شکن میزائلوں سے حملہ کرکے شیبا فارمز کے سرحدی علاقے میں اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
حزب اللہ کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی اسرائیل کی گولہ باری کا جواب ہے، حملے میں راکٹوں، ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل اور مارٹر گولوں کا استعمال کیا گیا۔
ادھر ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اسرائیل کا ساتھ دینے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لڑائی میں حزب اللہ شامل ہوئی تواسرائیل پر اس کے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل میں پی ڈی ایم اور نگران حکومت کا ہاتھ ہے،سرکاری دستاویزات