چکن برگر

تواتر سے چکن برگر کھانے کا نقصان

جوسی اور لذت بھرا برگر عام طور پر سب کو پسند ہوتا ہے لیکن یہ شوق رکھنے والوں کیلئے ایک بری خبر ہے کہ چکن برگر روزانہ یا ایک دن چھوڑ کر کھانے والے افراد اپنی صحت پر بے انتہا ظلم کرتے ہیں کیونکہ چکن برگر میں 913 ملی گرام سوڈیم ہوتا ہے اورسوڈیم کی زیادہ مقدار خوراک میں شامل کرنا ہائپر ٹینشن بلڈ پریشر، گردوں کی خرابی اور دل کی بیماریوں کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔
والدین کو چاہیے کہ وہ خود بھی برگر کے ریگولر استعمال سے گریز کریں اور بچوں کو بھی باہر چکنائی اور نمک سے بھرپور اشیاء کھانےاور کھلانے سے پرہیز کی سختی سے ہدایت کریں۔