پشاور، پیپلز پارٹی نے سوئی گیس قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی نے سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائِی رہنماء سید محمد علی شاہ باچا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا گیس کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتی ہے.
انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے، غریب عوام مہنگائی کے بوجھ تلے پہلے ہی دبے ہوئے ہیں، مزید مہنگائی برداشت نہیں کر سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میٹر رینٹ دس روپے سے بڑھا کر400روپے کردینا غریب عوام کی پیٹ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے۔ محمد علی شاہ باچا کا کہنا تھا کہ نگران حکومت اپنے اقدامات سے احتجاج کو ہوا دے رہی ہے، حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرے، سوئی گیس کی قیمتوں میں 172فیصد اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات میں مزید کمی کا عندیہ دیدیا