امریکی افراج اسرائیل کی بجائے مشرق وسطیٰ میں تعینات

ویب ڈیسک: پینٹاگون نے عراق میں امریکی فوج کے ٹارگٹ حملے کی ناکامی کا اعتراف کرلیا اور مزید 900 امریکی فوجی مشرق وسطیٰ پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے عراق میں کم از کم 12 اور شام میں 4 حملے کئے گئے، اتحادی افواج کے ٹھکانوں پر حملوں میں 20 سے زائد فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
پینٹاگون کے مطابق نئی تعیناتی کا مقصد امریکی فورسز کی حفاظت اور فضائی دفاع کو تقویت دینا ہے۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ایک بیان میں کہا کہ یہ دفاعی حملے 17 اکتوبر کو ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے عراق اور شام میں امریکی اہلکاروں کے خلاف حملوں کا جواب ہیں۔
امریکی رپورٹس کے مطابق ان کے فوجی اسرائیل نہیں جائیں گے، یہ تعیناتی خطے میں اسرائیل فلسطین جنگ مزید پھیلنے سے روکنے کا پیغام دینے کی کوشش ہے۔

مزید پڑھیں:  ضلع بنوں میں ایک اور بچہ اغواء ، لواحقین کا احتجاج