پاراچنار میں گاڑیوں پر فائرنگ تیسرے دن بھی جاری،9 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع کرم کے وسطی شہر پاراچنار میِں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ واقعات تسلسل کے ساتھ جاری، تفصیلات کے مطابق پاراچنار کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات تیسرے دن بھی جاری رہے جس میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے.
ذرائع کے مطابق گاڑیوں پر فائرنگ کے ان واقعات مِں 22 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اس سلسلے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے ضلع بھر میں موبائل اور تمام انٹرنیٹ سروس کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ کمشنر کوہاٹ سمیت دیگر اعلی افسران جنگ بندی میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں:  پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بن رہی ،گورنر فیصل کریم کنڈی