سکاٹش وزیر حمزہ یوسف غزہ میں اپنی فیملی کی سلامتی کیلئے دعاگو

ویب ڈیسک: سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹرحمزہ یوسف نے کہا ہے کہ جس قدرآج غزہ پر بمباری کی جا رہی ہے اس پر صرف دعا ہی کی جا سکتی ہے کہ خاندان والے حیات ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا غزہ میں موجود اپنے خاندان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا.
سکاٹش وزیر حمزہ یوسف نے کہا کہ خاندان کے افراد پچھلے تین ہفتوں سے اس جنگ زدہ علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ دنیا کے اس قتل و غارت پر ’بس بہت ہوگیا‘ کہنے سے پہلے آخر اور کتنے بے گناہ بچے قربان ہوں گے؟

مزید پڑھیں:  نیا قرض پروگرام:آئی ایم ایف مشن 15مئی کو پاکستان پہنچے گا