اسرائیل کیخلاف دنیا بھر میں مظاہرے، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

ویب ڈیسک: فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف مغربی کنارے کے عوام اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی بربریت کے خلاف رام اللہ سے الخلیل اور طولکرم سے توباس تک غزہ کی حمایت میں مظاہرے کیے گئے اور اس دوران شرکاء نے غزہ پر ڈھائے جانے والے مظالم پر سر نہ جھکانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
استنبول میں بھی محصور فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج کیا اور حماس کو اسرائیل پر کاری ضرب لگانے اور ترک فوجیوں کو مدد کیلئے غزہ بھیجنے کے نعرے لگائے گئے۔ اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ اب مظاہروں کا نہیں عمل کا وقت ہے۔
دوسری جانب امریکا کے شہربوسٹن میں طلبہ کی جانب سے فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا جس میں ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبہ اور علاقہ مکینوں نے شرکت کی، شرکا نے فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی بربریت کےخلاف نعرے لگائے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیل کے حملوں میں شدت آئی ہے جس میں 7 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 20 ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ججز خط:پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کاطرزعمل مایوس کن قراردیا