انٹرنیٹ معطلی غزہ پٹی پر زمینی حملے کا پیش خیمہ ہے، محمود عباس

ویب ڈیسک: فلسطینی وزیراعظم محمود عباس کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی معطلی غزہ پٹی پر زمینی حملے کا پیش خیمہ ہے۔
الجزیرہ کے حکام کے مطابق تقریباً 100 اسرائیلی طیارے غزہ پر بمباری کررہے ہیں، اسرائیلی توپ خانے نے بھی غزہ پر گولہ باری کی ہے، اسرائیلی طیاروں نے الشفا ہسپتال کے قریب بھی بمباری کی۔
رپورٹ کے مطابق مواصلاتی رابطے منقطع ہونے کے باعث فوری طور پر بمباری میں ہونے والے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ یاد رہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے اس سے قبل بھی خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کو اگر نہ روکا گیا تو صورتحال مزید گھمبیر ہو جائیگی۔
اسرائیلی دھمکی اور بعد ازاں بمباری کے حوالے سے حماس کی القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ خونریز جھڑپیں جاری ہیں، اسرائیلی فوجیوں کی باقیات غزہ کی سرزمین نگل جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ایف بی آرکی تاجر دوست سکیم ناکام ،رجسٹریشن نہ ہونےکےبرابر