غزہ میں فلسطینیوں سمیت ہمیں اپنے کارکنوں کی فکر ہے، یونیسیف

اسرائیل غزہ پر بمباری کو اب دینا سے چھپانے کی بھِی کوشش کر رہا ہے اس لئے موبائل اور انٹرنیٹ لائنیں بھی اڑا دی گئی ہیں، ایسے میں خدشہ ہے کہ آج شب کی گئی فلسطینیوں کی نسل کشی دنیا کے سامنے ظاہر بھی نہیں ہو سکے گی۔ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں کام کرنے والے عملے سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے، ہمیں غزہ میں ساتھیوں کی حفاظت سے متعلق سخت تشویش ہے۔
یونیسیف نے کہا کہ غزہ میں 10 لاکھ بچوں کیلئے ناقابل بیان وحشت کے بارے میں انتہائی فکرمند ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی بندش سے غزہ پٹی میں عملے سے رابطہ منقطع ہو چکا۔
ادھر اسرائیلی فوج نے امریکی اور فرانسیسی خبررساں اداروں کو بھی خبردار کردیا ہے کہ ان کے صحافیوں کی سکیورٹی کی یقین دہانی نہیں کرائی جا سکتی۔

مزید پڑھیں:  ایف بی آر کی تاجر دوست سکیم میں‌رجسٹریشن تاریخ بڑھانے کا امکان