وفاق کو 10کھرب اورخیبر پختونخوا کو 10ارب روپے کے بجٹ خسارے کا سامنا

ویب ڈیسک:پہلی سہ ماہی کے دوران وفاقی حکومت کوتقریباً10کھرب روپے کے بجٹ خسارے کاسامناکرنا پڑا ہے جبکہ خیبر پختونخوا حکومت کو 10ارب روپے ، پنجاب حکومت کو 28ارب روپے کا خسارہ تین ماہ کے دوران ہوا ہے وزارت خزانہ کی سالانہ آپریشن رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران وفاقی حکومت کی آمدن 2685.75ارب روپے اور اخراجات 3648.55ارب روپے رہے ہیں، بجٹ خسارہ کم کرنے کیلئے بلوچستان نے 71ارب روپے اور سندھ نے 19ارب روپے کی بچت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کو دس ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے، پنجاب کو 28ارب روپے کا خسارہ ہوا ہے جبکہ اس عرصہ کے دوران صوبائی نان ٹیکس آمدن 33.88ارب روپے رہی۔ رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران غیر ترقیاتی اخراجات 3172.60ارب روپے ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔وفاقی حکومت کے بجٹ سے اصل قرضہ اور سود کی ادائیگی پر 1379.61ارب روپے اور سول اور ملٹری پنشن پر 203ارب روپے کے اخراجات ہو ئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار، 73 ہزار کی حد عبور