بی آر ٹی نے95کروڑ بقایاجات طلب کرلئے، سروس محدود کرنے کی تجویز

ویب ڈیسک:پشاور کی بس ٹرانزٹ کمپنی نے مالی بحران کے باعث صوبائی حکومت سے بقایا جا ت کی مدمیں 95کروڑ روپے طلب کر لئے ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر بی آر ٹی سروس کو محدود کرنے کی تجویز کے پیش نظر کوہاٹ روڈ ، چارسدہ روڈ اور رنگ روڈ پر گاڑیوں کو کم کردیا جائے گا جبکہ پرائیویٹ کمپنی نے تاحال ٹرمینل خالی نہیں کیا ہے
بی آر ٹی انتظامیہ کی جانب سے صوبائی حکومت کو ارسال کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگست اور ستمبر کے 58 کروڑ 60 لاکھ روپے بقایاجات ادا نہیں کئے گئے جبکہ رواں ماہ کے آخر تک بقایاجات 95کروڑ ہوجائیں گے۔فوری طور پر بی آر ٹی کو بقایا جات کی مدمیں ادائیگی کی جائے، بی آر ٹی سروس کو پہلے مرحلے میں ذرائع کے مطابق محدود کیا جا رہا ہے۔ دوسرے مرحلے میں پشاور حیات آباد کے روٹس کو محدود کر دیا جائیگا جبکہ مختلف سٹاپ کو ختم کر دیا جائیگا۔ بی آر ٹی میں ملازمین کی برطرفی کے حوالے سے بھی چھان بین شروع کردی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ صوبائی حکومت کو اس وقت شدیدمالی بحران کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل میں پی ڈی ایم اور نگران حکومت کا ہاتھ ہے،سرکاری دستاویزات