جامعہ پشاور میں شعبہ مطالعات سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا افتتاح

ویب ڈیسک: گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے جامعہ پشاور کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے شعبہ مطالعات سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب میں سابق صوبائی وزراء ظاہر شاہ، امان اللہ حقانی، مولانا ادریس، مولانا شہاب الدین پوپلزئی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس، فیکلٹی اراکین و دیگر شریک تھے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے جامعہ پشاور میں شعبہ مطالعات سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ازسر نو فعال کرنے پر وائس چانسلر اور یونیورسٹی فیکلٹی و انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔

مزید پڑھیں:  پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دے دیا گیا