خیبرپختونخواکابینہ کا خصوصی اجلاس طلب، اہم معاملات زیر بحث لائے جائینگے

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کابینہ کا خصوصی اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس کی صدارت نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان کریں گے۔ یاد رہے کہ اجلاس دن ساڑھے دس بجے منعقد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس فنڈز کے اجراء اورغیرملکیوں کے انخلاء کیلئے کئے گئے انتظامات کے حوالے سے بلایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں آنیوالے انتخابات کی تیاریوں کاجائزہ بھی لیاجائیگا اوروفاق سےملنے والی واجبات کا معاملہ بھی زیر بحث لایا جائے گا۔
اجلاس میں کابینہ اراکین، انتظامیہ سیکرٹریز، آئی جی پولیس سمیت دیگر افسران بھی شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  امریکا نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی