پشاور، ر ہزن گینگز و پولیس مقابلوں میں تیزی، 1ر ہزن ہلاک، دو زخمی

ویب ڈیسک: پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس اور راہزنوں کے درمیان مقابلوں میں مزید تیزی آگئی اور فائرنگ تبادلے میں ایک اور راہزن ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، اس دوران پولیس اہلکار کوبلٹ پروف جیکٹ سمیت پولیس وین کو بھی گولیاں لگیں جس میں وہ محفوظ رہے۔ ہلاک راہزن سے 17موبائل فونز برآمدگی کا دعویٰ کیاجارہا ہے ۔
رواں ماہ کے دوران فائرنگ تبادلوں میں 3مبینہ راہزن ہلاک جبکہ 22زخمی ہوچکے ہیں۔ گزشتہ روز تھانہ یکہ توت پولیس نے مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیاتو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی تھی جس سے پولیس گاڑی کو گولیاں لگیں جبکہ اہلکار محفوظ رہے۔ جوابی فائرنگ سے راہزن گینگ کاایک کارندہ ہلاک ہوگیا جس سے شہریوں سے چھینے گئے 17موبائل فونز اور پستول سمیت موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ۔ ہلاک سنیچر کی شناخت نہ ہوسکی جس کا دوسرا ساتھی فرار ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ ہلاک راہزن کی شناخت اورریکارڈ چیک کیاجارہا ہے ۔خدشہ ہے کہ وہ تھانہ بھانہ ماڑی کو راہزنی کے دو کیسز میںمطلوب تھا جس نے مزاحمت پر شہری کو زخمی کیا تھا۔ادھر گلبرگ پولیس تالاب روڈ پر معمول کی گشت پر تھی جہاں ان کا مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس کے دوران ایک سنیچر پائوں پر لگ کر زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرکے پستول برآمدکرلی گئی ۔ پولیس اہلکاروں نے ان کے ساتھیوں کا بھی تعاقب کرتے ہوئے دو راہزنوں کو قابو کرلیا۔ ملزمان کی شناخت ہارون ولد سید نور،واجد اللہ ولد ممتاز اورامجد علی ولد سید علیشاہ کے ناموں سے ہوئی جو جمیل چوک، کسٹم چوک اور چارسدہ روڈکے رہائشی ہیں ۔ان کیخلاف مختلف دفعات کے تحت گلبرگ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت 8مئی تک ملتوی