القسام اور اسرائیلی افواج میں جھڑپ، متعدد صیہونی ہلاک، ٹینک تباہ

ویب ڈیسک: شمالی اسرائیل کے علاقےکریات شمونہ میں 12 راکٹ گرے جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ القسام کی جانب سے غزہ میں جاری لڑائی کے دوران گزشتہ روز مزید 16 اسرائیلی فوجی مارنے کا دعویٰ کیا گیا تھا جبکہ اسرائیلی حکام نے 13 فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق بھی کر دی۔
آج القسام کی جانب سے غزہ میں زمینی جھڑپ کے دوران اسرائیلی ٹینک کو تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ حملوں میں ٹینک سمیت متعدد اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
القسام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج اسرائیلی فوج کے 6 ٹینک اور 2 بکتر بند گاڑیوں کو دھماکے سے اڑایا گیا جن میں متعدد اسرائیلی فوجی سوار تھے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غاصب فوج کے نقصانات ان کے اعلان سے کہیں زیادہ ہیں، نیتن یاہو اپنے ہی لوگوں کو دھوکا دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد جیل میں خواندگی پروگرام کی تکمیل کے بعد اسناد کی تقسیم