ٹانک دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، فیروز جمال شاہ کاکاخیل

ویب ڈیسک: نگران صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹانک دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تین جگہوں پر فنانشل ایمرجنسی لگائی ہے، ہماری اولین ترجیح ہے کہ واپس جانے والوں کے دل میں کوئی رنجش نا رہے، جتنی سہولت دے سکتے ہیں وہ دی جائیگی۔
نگران صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے لنڈی کوتل کے پاس پانی ، باتھ روم اور دیگر اشیاء کے اقدامات کیے گئے ہیں، پختون روایات کو برقرار رکھتے ہوئے خواتین کی تصاویر اور فنگر پرنٹ نہیں لیے جائیں گے اور یہ تمام مرضی سے واپس جا رہے ہیں.
یاد رہے کہ 1453 خاندان اب تک واپس جا چکے ہیں، ڈیڑھ لاکھ کے قریب افراد اب تک اپنی مرضی سے جا چکے ہیں جبکہ جیلوں میں مقیم افراد کی نشاندہی ہو چکی، ان کا ڈیٹا حکومت کے پاس موجود ہے۔
فیروز جمال شاہ کاکاخیل کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ابھی تک کوئی شکایت نہیں موصول ہوئی، جو رجسٹرڈ نہیں انہیں ڈیپورٹ کیا جا رہا ہے جن کی تعداد بہت کم ہے، انہوں نے کہا کہ: خیبر، پشاور اور نوشہرہ میں ایمرجنسی نافذ کی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم ہر ملک کے باشندوں کا ڈیٹا موجود ہے۔ اج تک 200 سے زائد افراد ڈی پورٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ 400 قیدی مختلف جیلوں میں ہیں جو کل ڈی پورٹ کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کا جشن قاقلشت فیسٹیول کا دورہ