اسرائیلی افواج کے ایمبولینس پر حملے باعث تشویش ہیں، گوتریس

ویب ڈیسک: غزہ میں ایمبولینس قافلے پر اسرائیلی افواج کی جانب سے ہونے والے حملوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ ان حملوں نے مجھے خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔ یہ تنازعہ ’اب رکنا‘ چاہیے۔
ذرائع کے مطابق انتونیو گوتریس نے کہا کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے الشفاء ہسپتال کے باہر ایمبولینس کے قافلے پر حملے کی رپورٹس سے وہ شدید خوفزہ ہیں، ہسپتال کے سامنے سڑک پر بکھری لاشوں کی تصاویر پریشان کن ہیں۔

مزید پڑھیں:  نیتن یاہو کا غزہ جنگ میں بندی تسلیم کرنے سے انکار