غزہ پٹی بچوں کا قبرستان بن چکی ہے، یونیسف

ویب ڈیسک: عالمی ادارہ اطفال یونیسف نے کہا ہے کہ غزہ پٹی بچوں کا قبرستان بن چکی ہے.
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 3 ہزار سے زائد بچے جبکہ 2 ہزار سے زائد خواتین شہید ہوچکی ہیں جس کے ساتھ شہادتوں کی مجموعی تعداد 9300 سے زائد ہو چکی ہے، زخمیوں کی تعداد نے بھی 32 ہزار کا ہندسہ کراس کر لیا ہے جو یقینی طور پر باعث تشویش ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے شہری علاقے اور ہسپتال تباہ ہو گئے ہیں جس میں ہنستے کھیلتے بچے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں اسی لئے عالمی ادارہ اطفال یونیسف نے کہا ہے کہ غزہ پٹی بچوں کا قبرستان بن چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل سعودیہ تعلقات سے مشرق وسطی کے تنازعات حل نہیں ہونگے، خامنہ ای