اسرائیل کی نظریں فلسطین کے اقتصاد پر جم گئیں،جاب پرمٹ منسوخ

ویب ڈیسک: آگ اور خون کی ہولی کا کھیل کھیلنے کے بعد اب اسرائیل کی نظریں فلسطین کے اقتصاد پر جم گئیں، صیہونیوں نے فلسطینیوں کے روزگار پر بھی حملے شروع کر دیئے۔ اسرائیل نے غزہ کے ہزاروں فلسطینیوں کی نوکریوں کے پرمٹ منسوخ کر دیئے ہیں۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ روزانہ 18 ہزار فلسطینی غزہ سے نوکری کرنے اسرائیل جاتے تھے، 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیل میں موجود 3 ہزار محنت کش فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا، ان میں سے کئی کو رہا کرنے کا دعویٰ کیا گیا لیکن ان کے موبائل، رقم اور دیگر اشیاء واپس نہیں کی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے فلسطینیوں کی نوکریوں کے پرمٹ منسوخ کر کے غزہ کے حکام سے تمام رابطے بھی منقطع کر دیئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں فریقین کے مابین فائرنگ ،دو افراد جاں بحق ہوگئے