حماس کا اسرائیل کو کرارا جواب، 19 صیہونی فوجی ہلاک،6 ٹینک تباہ

ویب ڈیسک: اسرائیل کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس پر حماس نے اسرائیل کو کرارا جواب دیتے ہوئے صیہونی افواج کے افسران سمیت 19 صیہونی فوجی ہلاک کر دیئے جبکہ 6 ٹینک اور9 گاڑیاں تباہ کر دیں۔
حماس نے اسرائیلی فوج کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے انکے افسران سمیت مزید 19 صیہونی فوجی ہلاک کر دیئے، حماس کے حملوں میں 6 ٹینک اور 9 فوجی گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق حماس نے اسرائیلی فوج کی بٹالین کے ہیڈکوارٹر پر دھاوا بولا اور اس دوران ڈرون حملے سے بھی جانی نقصان کا دعویٰ کیا گیا۔
گزشتہ روز غزہ پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے لبنان سے اسرائیلی علاقے کریات شمونہ میں 12 راکٹ فائر کیے جس کی وجہ سے ہرطرف آگ ہی آگ لگ گئی، لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے بھی اسرائیل کی 19 فوجی چوکیوں پر حملے کیے۔

مزید پڑھیں:  وزارتوں اور ڈویژنز کو پروفیشنلز کی تلاش کا اختیار مل گیا