غزہ میں 10 ہزار شہریوں کا قتل انتہائی شرمناک ہے، پریانکا گاندھی

ویب ڈیسک: اسرائیل کے مظالم کیخلاف بھارت سے بھی صدائیں بلند ہونا شروع ہو گئیں۔ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنماء پریانکا گاندھی نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال ہولناک اور شرمناک کے الفاظ سے آگے بڑھ چکی ہے۔
بھارتی سیاسی رہنماء پریانکا گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں نے کہا ہے کہ غزہ کے حل کیلئے فوری جنگ بندی ناگزیر ہے، اگر سیز فاءر نہیں ہوتا تو عالمی برادری اور ادارے اپنا جواز کھو بیٹھیں گے۔
غزہ میں 10 ہزار شہریوں کا قتل عام کیا گیا جن میں سے 5 ہزار معصوم بچے ہیں۔ اسرائیل نے غزہ میں خاندان کے خاندان اجاڑ دیئے، ہسپتالوں، ایمبولینسوں اور پناہ گزین کیمپوں پر بمباری وحشیانہ کارروائی سے بھی بدتر ہے جبکہ نام نہاد آزاد دنیا غزہ میں نسل کشی کی مالی معاونت اور حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کینگروز سکواڈ کا اعلان، مچل مارش کپتان مقرر