فلسطینی نژاد امریکی رکن کا نگریس رشیدہ طلیب کیخلاف قرارداد منظور

ویب ڈیسک: امریکی ایوان نمائندگان میں غزہ کی صورتحال سے متعلق بیان دینے پر واحد فلسطینی نژاد رکن کا نگریس رشیدہ طلیب کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔
ایوان نمائندگان نے 188 کے مقابلے میں 234 ووٹ ڈالے اور مشی گن سے تین بار ڈیموکریٹک پارٹی کی رکن رہنے والی رکن کانگریس کیخلاف قرارداد منظور کر دی۔
ووٹنگ سے قبل انہوں نے اپنے موقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ میں کانگریس میں واحد فلسطینی امریکی ہوں، یہاں میرا نقطہ نظر پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے، مجھے خاموش نہیں کیا جاسکتا۔ میں کسی کےلیے اپنے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش نہیں کروں گی۔
قرارداد کے خلاف طلیب کا دفاع کرنے والے جیمی رسکن نے کہا کہ یہ قرارداد نہ صرف ہمارے آئین کو کمزور کرتی ہے بلکہ یہ ان لوگوں کے لئے نظم و ضبط کے معنی کو سستا کرتی ہے جو درحقیقت رشوت، دھوکہ دہی، پرتشدد حملے وغیرہ جیسے غلط کاموں کا ارتکاب کرتے ہیں۔
اس ووٹ کے ساتھرشیدہ طلیب کانگریس میں الہان عمر کے بعد دوسری مسلم نژاد امریکی خاتون بن جائیں گی جنہیں رواں سال اسرائیل پر تنقید کرنے پر باضابطہ طور پر تنبیہ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  صوبے کے حقوق لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور