غزہ کے زخمیوں کیلئے اٹلی کا ہسپتال پر مشتمل بحری جہاز روانہ

ویب ڈیسک: اٹلی کی جانب سے غزہ کے زخمیوں کیلئے ہسپتال پر مشتمل بحری جہاز روانہ کر دیاگیا۔ بحری جہاز غزہ کے ساحل پر جنگ سے متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کرے گا۔
جہاز میں ہنگامی حالات کے لیے تربیت یافتہ 30 افراد سمیت 170 کے قریب سٹاف موجود ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے تمام طبی مراکز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو نہ صرف طبی مراکز ہیں بلکہ پناہ گاہ کے طور پر بھی استعمال ہو رہے ہیں۔
عالمی قوانین کے مطابق طبی مراکز کو نشانہ نہیں بیانا جا سکتا لیکن اسرائیل کوئی بھی قانون کو خاطر میں نہیں لا رہا اور ہر ہسپتال پر بموں کی بارش کر رہا ہے جس سے سینکڑوں کی تعداد میں زخمی شہید ہو چکے جبکہ ان کے ساتھ پناہ لینے والوں کو بھی موت کی وادی میں دھکیلا جا رہا ہے۔
یاد رہے غزہ کے زخمیوں کیلئے ہسپتال پر مشتمل بحری جہاز غزہ کے ساحل پر جنگ سے متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں:  چترال میں تین روزہ قاقلشت فیسٹیول کا آغاز