فلسطینی ہسپتالوں پر اسرائیلی افواج کی گولہ باری، 18 مزاکر طب بند

ویب ڈیسک: اسرائیلی افواج کی غزہ کے ہسپتالوں پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فضائیہ نے طبی مراکز دیر البلاح اور جنین کیمپ سمیت مختلف مقامات پر بارود کی برسات کردی جس سے فلسطینی نظام صحت دباو کا شکار ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے کم از کم تین ہسپتالوں پر یا اس کے قریب فضائی حملے کیے جس سے بے گھر یا زخمی فلسطینیوں کی مشکلات حد سے بڑھ گئیں جبکہ وہاں پہلے ہی غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے دوران زخمی یا بے گھر ہونے والے ہزاروں افراد کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے جدوجہد کی جا رہی ہے۔
ذرائع نے غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ قابض اسرائیلی افواج نے متعدد ہسپتالوں پر بیک وقت حملے کیے۔ اسرائیلی افواج نے غزہ سٹی میڈیکل کمپلیکس کے صحن کو نشانہ بنایا اور حملے میں جانی نقصان ہوا تاہم انہوں نے نقصان کی تفصیلات فراہم نہیں بتائیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے طبی عملے کو ہدف بنانے کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے، مزید 2 ہسپتال بند ہوچکے ہیں جس کے بعد اسرائیلی حملوں کے باعث بند ہونے والے ہسپتالوں کی مجموعی تعداد 18 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  پہلا پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند پر روانہ