موسم سرد ہوتے ہی آگ جلانے کیلئے استعمال ہونیوالی لکڑی مہنگی

ویب ڈیسک: موسم سرما کی شروعات اور بارشوں اور برفباری کے آغاز کے ساتھ ہی آگ جلانے میں استعمال ہونیوالی والی لکڑی بھی مہنگی ہو گئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق آگ جلانے کیلئے استعمال ہونیوالی لکڑی لوئر چترال میں 850 سے 900 روپے من اور اپر چترال میں 1200 روپے من تک فروخت ہو رہی ہے۔
دوسری جانب صوبائی دارالحکومت پشاور اور اس کے نواحی علاقوں میں بارش ہوئی،صوبے کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر بھی ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں مداخلت ہے،ہم سچ کیوں نہیں بولتے؟:جسٹس اطہرمن اللہ