ورلڈ کپ، انگلینڈ کیخلاف اہم میچ میں قومی کرکٹرز جان لڑانے کو تیار

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں انگلینڈ کے خلاف جان لڑا دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں دفاعی چمپئن انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان آج اہم میچ کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کیلئے قومی ٹیم کو 287 رنز کے بڑے مارجن سے کامیابی درکار ہوگی۔
یاد رہے کہ میگا ایونٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی جس نے شائقین کو مایوس کر دیا۔ ذرائع کےمطابق ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے میچز میں نووارد ٹیم بھی پاکستان سے آگے نکل گئی۔

مزید پڑھیں:  نیب کی علی امین گنڈاپور کو کلین چٹ، رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع