چارسدہ، محمد اعظم خان کا انتقال، تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا

ویب ڈیسک: نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کے انتقال پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ بھی فاتحہ خوانی کے لئے پہنچ گئے۔
مرحوم محمد اعظم خان کی رہائش گاہ واقعہ پڑانگ بابا حیل میں بڑی تعداد میں لوگ فاتحہ خوانی کے لئے آئِے۔
یاد رہے کہ نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان آج انتقال کر گئے ہیں۔ اس موقع پر مقامی افراد سمیت کئی اعلیٰ شخصیات کی جانب سے فاتحہ خوانی جاری ہے، ملک بھر سے تہنیتی پیغامات جاری ہیں۔
محمد اعظم خان کی نماز جنازہ میں گورنر اور تینوں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھِ موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا حکومت کا پولیس اختیارات میں کمی لانے پر غور