امریکی صدر کا حماس اور اسرائیل جنگ بندی کا خیر مقدم

ویب ڈیسک: حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی بنیاد پر جنگ میں وقفے کے اعلان کا امریکی صدر کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ضروری ہے کہ اس معاہدے کے تمام پہلوؤں پر پوری طرح عمل کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے ککو خوش آئند قرار دیدیا۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ڈیل کرانے میں قطر کے امیراور مصر کے صدر نے اہم کردار ادا کیا.
یاد رہے کہ قطراورمصر کی ثالثی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان 4 روزہ عارضی جنگ بندی کا معاہدہ ہو گیا ہے، قطری وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ جنگ میں وقفہ چار روز کیلئے ہوگا جس کا اعلان چوبیس گھنٹے میں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  کیلیفورنیا یونیورسٹی میں فلسطین کے حمایتی طلبہ پر حملہ، متعدد زخمی