غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ حملے، شہداء کی تعداد 14 ہزار سے متجاوز

ویب ڈیسک: حماس اور اسرائیل کے مابین جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہونے لگا ہے۔ صیہونیوں کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں فلسطینی شہداء کی تعداد 14 ہزار سے متجاوز ہو گئی ہے۔ ان شہداء میں بچوں کی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل کی رات بھر غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری جاری رہی، خان یونس میں اپارٹمنٹ پربمباری سے مزید 10 فلسطینی شہید اور 22 زخمی ہوگئے جبکہ نصائرات کیمپ میں گھر پر حملے کے دوران مزید 17 افراد شہید ہو گئے۔ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 14 ہزار 128 سے زائد ہو چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 33 ہزارسے تجاوز کر چکی ہے۔
عالمی ادارۂ صحت کے مطابق غزہ کے ہسپتالوں سے قاہرہ لائے گئے 28 فلسطینی نومولود بچوں کی حالت خطرے کی زد میں ہے جبکہ کئی بچوں کے والدین اور پورے گھرانے شہید ہوچکے ہیں۔ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں میں اب تک 5 ہزار سے زائد بچے بھی شہید ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  رفاح میں اسرائیلی آپریشن بڑے سانحے کا باعث بنے گا، انٹونی بلنکن