خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے، محمد بن سلمان

ویب ڈیسک: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا تمام ممالک سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1967 کی حد بندی کے تحت خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔ ان کی جانب سے تمام ممالک سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنےکا مطالبہ بھی کیا گیا۔
غزہ کی صورتحال پر غور کے لیے دنیا کی ابھرتی ہوئی بڑی معیشتوں کے اتحاد برکس کے سربراہی اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ غزہ پٹی پر اسرائیلی وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، غزہ میں فوری طور پر انسانی امداد پہنچانی ہوگی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا ہے کہ خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ غزہ پر حملے روکنے کے لیے تمام ممالک سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں، 1967 کی حد بندی کے تحت خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے جامع امن مذاکرات کی شروعات ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے، غزہ میں انسانی امداد پہنچانےکے لیے محفوظ راہداریاں بنائی جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کی غزہ پٹی سےجبری بیدخلی ناقابل قبول ہے، اسرائیل غزہ پٹی میں فوجی کارروائیاں فوری طور پر روکے، سعودی عرب نےکشیدگی کے اول روز سے نہتے شہریوں کے تحفظ کی یقین دہانی کی تاکیدکی تھی۔ اب سعودی ولی عہد کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ 1967 کی حد بندی کے تحت خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام نہایت ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہورمیں پولیس کی ٹارگٹ کلنگ جاری،ایک اور اہلکار نشانہ بن گیا