الشفاء ہسپتال سے ملنے والے 100 سے زائد شہداء کی اجتماعی تدفین

ویب ڈیسک: اسرائیلی بمباری نے پورے غزہ کا نقشہ بدل ڈالا، ہر سو آگ اور خون دکھائی دینے لگا ہے۔ اسرائیلی بربریت کے سبب غزہ کے الشفاء ہسپتال میں سینکڑوں شہداء کی لاشیں ملی ہیں .
تفصیلات کے مطابق غزہ کے الشفاء ہسپتال میں 100 سے زائد فلسطینی شہداء کو اجتماعی قبر میں دفنا دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ لاشیں مبینہ طور پر الشفاء ہسپتال پر اسرائیلی قبضے کے بعد ملی تھیں۔
ذرائع کے مطابق لاشیں بری طرح گل سڑ گئی تھیں، ان میں خواتین اور بچوں کی لاشیں بھی شامل تھیں۔ ذرائع کے مطابق بعض لاشیں بری طرح جلی ہوئی تھیں، کچھ کو الیکٹرک شاٹ دیئے گئے تھے اور کچھ دھماکے اور گولیوں سے چھلنی تھیں۔
100 سے زائد فلسطینی شہداء کے چہرے مسخ تھے جن کی شناخت نہیں ہو پا رہی تھی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹرک میں 100 سے زائد شہداء کی لاشیں لائی گئیں اور پھر بھاری مشینری سے تیار کی گئی اجتماعی قبر میں ان کو دفنا دیا گیا۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر کےبعد سے اسرائیلی بربریت سے ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی شہید ہو گئے ہیں جن میں بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کے دوسرے درجے کے رہنما غلط فہمی کا شکار ہیں،جے یو آئی