باڑہ کے شہید پولیس اہلکار صدیق خان کی نماز جنازہ ادا

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کے علاقہ باڑہ ملک دین خیل نالہ خوڑ کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار صدیق خان کی نماز جنازہ شاکس پولیس لائن خیبر میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی بھی دی۔
اس موقع پر ڈی پی او خیبر سیلم عباس کلاچی، ارمی اور ضلعی افسران سمیت سیول سوسائٹی اور شہید پولیس اہلکار صدیق خان کی ورثاء نے شرکت کی۔
ڈی پی او خیبر شہید پولیس اہلکار کے ورثاء سے ملے اور محکمہ پولیس کے لئے شہید کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی۔

مزید پڑھیں:  لبنان میں پیجر دھماکوں کے بعد تائیوان اور ہنگری آمنے سامنے