ایبٹ آباد : سرکاری اراضی کے جعلی کاغذات بنانے والے ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک :ایبٹ آباد میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی کے جعلی کاغذات تیار کرکے زمین فروخت کرنے پر اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے تحصیل دار گرداور اور پٹواری سمیت 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان سید شہزاد شاہ اور محمد بشیر کو حراست میں لے لیا ۔
ملزمان پر الزام ہے کہ ٹی ایم اے کی سرکاری اراضی جعلی کاغزات پر فروخت کی ۔
ملزمان کے خلاف انٹی کرپشن نے ایف آئی آر نمبر 5 زیر دفعہ 419۔ 420۔ 466 471 . 477a 2p پی پی سی درج کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  محکمہ خوراک کا ایکشن، سینکڑوں مردہ مرغیاں برآمد، سپلائر پابند سلاسل