اسرائیلی وزیر اعظم کا فوج کو پوری شدت سے غزہ پر حملے کا حکم

ویب ڈیسک :اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے فوج کو غزہ پر پوری شدت کے ساتھ دوبارہ حملے کرنے کا حکم جاری کردیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر دوبارہ جنگ شروع کر رہے ہیں ‘تمام یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کے خاتمے تک لڑائی جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے حماس کے ساتھ مذاکرات کے کئی دور کیے لیکن اب موساد کے وفد کو قطر سے واپس بلا لیا ہے۔
اس سے قبل حماس نے اعلان کیا کہ غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل کے ساتھ مزید قیدیوں کا تبادلہ نہیں کیا جائے گا۔
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے نائب سربراہ صالح العروری نے کہا کہ اسرائیلی یرغمالیوں میں اب کوئی خاتون یا بچہ موجود نہیں ہے ۔

مزید پڑھیں:  دکی میں بارودی سرنگ کے دھماکے:ایک شخص جاں بحق،18زخمی