صنعتوں کیلئے گیس قیمتوں میں اضافہ افسوسناک ہے ‘ سرحد چیمبر

ویب ڈیسک: سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر فواد اسحاق نے کہا کہ گیس پر مختلف ظالمانہ ٹیکسز سے صنعتیں بری طرح متاثر ہورہی ہیں صوبے میں چند ایک صنعتیں باقی ہیں وہ بھی نامناسب پالیسیوں اور غیر ضروری ٹیکسز کے نتیجے میں بند ہوجائیں گی ۔ خیبرپختونخوا کے سی این جی کاروبار سے وابستہ افراد بھی شدید متاثر ہیں خیبرپختونخوا ضرورت سے زیادہ گیس پیدا کر رہا ہے لیکن افسوس ہے گزشتہ 13 سالوں سے صوبے کو صنعتی کنکشن نہیں دیا گیا ہے ہماری لاگت 200 ایم ایم سی ایف ڈی ہے
پنجاب میں صنعت کاری کیلئے کنکشن دیئے ہیں لیکن خیبر پختونخوا میں کنکشن نہیں دیا جارہاہے ۔ خیبرپختونخوا کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے وہ گزشتہ روز سرحد چیمبر میں خیبر پختونخوا ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کامر ان شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے تھے فواد اسحاق نے بتایا کہ صنعت کاروں نے یہاں صنعت لگاکر بڑا رسک لیا ہے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلہ پر عمل درآمد بڑی تباہی ہو گی خیبرپختونخوا میں پہلے سے صنعتکاری متاثر ہے خیبرپختونخوا 550 ایم ایم سی ایف گیس پیدا کر رہاہے
جس میں تقریبا 200 ایم ایم سی ایف استعمال کرتے ہیں باقی 350 ایم ایم سی ایف گیس سرپلس ہے خیبرپختونخوا میں صنعتوں کو گیس فراہم نہیں کی جارہی۔ چیئرمین خیبرپختونخوا ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کامران شاہ نے بتایاکہ خیبرپختونخوا میں ٹیکسٹائل ملز صرف 7 ایم ایم ایف سی ڈی گیس استعمال کرتی ہے خیبرپختونخوا میں 14 ٹیکسٹائل ملز میں سے 7 بند ہوگئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان پر امریکہ کا ردعمل