صیہونیوں کی غزہ میں سکولوں پر بمباری، 50 شہید ، سینکڑوں زخمی

ویب ڈیسک: صیہونیوں کی غزہ پر بمباری اور فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ، شمالی غزہ میں سکولوں پر بمباری کرتے ہوئے 50 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا جبکہ اس دوران سینکڑوں لوگ زخمی بھی ہوئِے۔
اسرائیل کی جانب سے حماس کے خلاف کارروائی ایک ڈھونگ، زمینی جنگ کا دائرہ جنوبی غزہ تک اسی بہانے بڑھا دیا تاکہ وہاں قبضہ جما سکے.
اس دوران اسرائیلی فوج کے درجنوں ٹینک ،بکتر بند گاڑیاں اور بلڈوزر خان یونس پہنچا دیے گئے تاکہ فلسطینیوں کی آبادی کو مکمل طور پر ملیا میٹ کر کے وہاں قبضہ جمایا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کا مکمل انفراسٹرکچر ہی تباہ کر ڈالا، ہسپتال اور پناہ گاہوں کے بعد اب شمالی غزہ میں سکول بھی نشانے پر رکھ دیئے.
صیہونیوں کی غزہ میں 2 سکولوں پر شدید بمباری سے 50 فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔ سکولوں میں سینکڑوں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔ ان کے گھر پہلے ہی تباہ ہو چکے تھے سر چھپانے کی واحد جگہ سکول بھی تباہ کر دیئے گئے۔
یاد رہے کہ حالیہ بمباری کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے حماس کے 200 سے زائد ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا جانے لگا ہے .
اسرائیل نے ایک اور تخریب کرتے ہوئے مین فائبر روٹس کاٹ ڈالی جس سے غزہ میں لینڈ لائن، موبائل اور انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر معطل ہو گئی۔ اب اندر کی واضح صورتحال کا کسی بھی طرح باہر علم نہیں ہو پا رہا۔

مزید پڑھیں:  سی ٹی ڈی نے11 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کر دی