گیس پائپ لائن کیلئے کھودی گئی سڑک مرمت کے لئے ترساں

ویب ڈیسک: سوئی ناردرن گیس پائپ لائن بچھانے کیلئے کھودی گئی سڑک کی مرمت تاحال تاخیر کا شکار ہے۔
مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ پائپ لائن ڈالے ایک سال ہونے کو ہے لیکن تاحال سڑک کی مرمت نہ سکی۔
علاقہ عمائدین نے کہا ہے کہ گیس پائپ لائنیں بچھانے کے لئے سڑک کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا گیا اور کھودی گئی سڑک کی وجہ سے ڈھوڈہ چوک سے پشاور چوک تک گاڑیاں پھنسنے لگی ہیں جس سے ٹریفک بھی جام رہنے لگی ہے۔
کھودے گئے کھڈوں میں گاڑیاں پھنس جانے سے عوام کو آئے روز شدید ٹریفک جام کی اذیت سے دوچار ہونا پڑتا ہے
دوسری طرف تین ہفتے قبل ایکس سی این سوئی ناردرن گیس لمیٹڈ کا کہنا تھا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو روڈ مرمت کیلئے تین کروڑ روپے ادا کر دئیے گئے ہیں، دو ہفتے میں ٹینڈر کروا کے مرمت کا کام شروع کروا دیں۔
رہائشیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد ازجلد روڈ کی مرمت یقینی بنائی جائے۔

مزید پڑھیں:  پشاور کے عوام کیلئے بری خبر، بی آر ٹی کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ