پشاور :زیر حراست ملزم کے قتل میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں زخمی

ویب ڈیسک :ایڈو رڈ کالج پشاور کے طالب علم کے قتل کیس میں ملوث ملزم کے قتل میں مطلوب ملزم پولیس مقابلے میں زخمی ہو گیا ۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار زخمی ملزم نے ایڈورڈ کالج طالب علم قتل میں ملوث زیر حراست ملزم کو قتل کیا تھا۔
ایس پی رورل عبدالسلام ایس پی نے اس حوالے سے بتایا کہ تھانہ رحمان بابا کی حدود میں قتل میں مطلوب ملزم نے گرفتاری کے خوف سے پولیس پر فائرنگ کردی ۔
پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں زیر حراست ملزم کے قتل کیس میں مطلوب ملزم زخمی ہوا جسے پولیس نے حراست میں لے لیا ۔
حراست میں لئے جانے والے زخمی ملزم دیگر تھانوں کو رہزنی واقعات میں مطلوب ہے۔

مزید پڑھیں:  کسانوں کے مطالبات تسلیم، وزیراعظم کا فوری گندم خریدنے کا حکم