خیبر پختونخوا میں دھند چھائے رہنے کا امکان

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے سردی کی شدت میں مزید اضافے کا الازم بجا دیا، ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے مزید کہا جا رہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا اور پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، صبح اور رات میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی اور ڈی آئی خان میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں دحند چھائے رہنے سے لوگوں کو سفر کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں.

مزید پڑھیں:  شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائم مقام پارٹی صدر نامزد