سوات، ملک صدیق ن لیگ قائدین سے ناراض، راہیں جدا کر لیں

ویب ڈیسک: ضلع سوات میں ن لیگ کو دھچکہ، ناراض لیگی سینئر رہنماء و سابق ضلع ناظم ملک صدیق نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ملک صدیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی صدر ن لیگ امیر مقام نے چار مرتبہ من پسند افراد کو انتخابات کیلئے قومی و صوبائی نشستوں کی ٹکٹیں دیں اور تمام ناکام ہو چکے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے انجینئر امیر مقام کو ٹکٹ کے لئے درخواست دی مگر انہوں نے اسے مرکزی کمیٹی میں پیش نہیں کیا۔
پارٹی سے وابستگی یاد دلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم 1970ء سے خاندانی مسلم لیگی ہیں، ابھی تک کوئی الیکشن نہیں ہارا۔ انہوں نے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سوات میں مسلم لیگ کو یرغمال بناتے ہوئے ایک خاندان تک محدود کردیا گیا ہے۔
ملک صدیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سے لاتعلقی کے بعد تاحال یہ فیصلہ نہیں کیا کہ کس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنی ہے، ساتھیوں کے ساتھ مشورے کے بعد انتخابات سے قبل کسی سیاسی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرونگا۔

مزید پڑھیں:  بابر سلیم سواتی کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے پر وفاق سے جواب طلب