غزہ کے لئے کوئی منصوبہ

حماس کے بغیر غزہ کے لئے کوئی منصوبہ قابل قبول نہیں، اسماعیل ہنیہ

ویب ڈیسک: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اپنے خطاب میں واضح طور پر کہا ہے کہ حماس کے بغیر غزہ کے لئے کوئی منصوبہ قابل قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے بعد غزہ کے لیے کوئی بھی ایسا منصوبہ جس میں حماس شامل نہ ہو محض فریب ہوگا۔
فلسطین کی مزاحمت پسند تنطیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا ایک خطاب میں کہنا تھا اسرائیلی کارروائی کے خاتمے اور غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے گھروں کی تعمیرنو کے لیے بات چیت پر آمادہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 7اکتوبر سے شمالی وجنوبی غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری اور زمینی آپریشن میں اب تک ساڑھے 18 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 50 ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی، 100 انڈیکس 71 ہزار 200 پر جا پہنچا