شیخ آباد پارک زبوں حالی کا شکار، ہیرونچی سامان بھی لے اڑے

ویب ڈیسک: شیخ آباد میں عثمان ذوالنورین پارک کیپٹل میٹروپولیٹن انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث کھنڈارات میں تبدیل ہوگیا ہے پارک میں نالیوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے شام کے بعد پارک میں ہیرونچیوں نے ڈیرے ڈال لئے جبکہ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیرونچی پارک کا ضروری سامان بھی چوری کرنے لگے پارک کی حفاظت کیلئے دیواروں پر لگی خاردار تاریں اور صفائی ستھرائی کا سامان چوری ہوگیا علاقہ چیئرمین فضل وہاب صافی کے مطابق انہوں نے مذکورہ پارک کی دیکھ بھال کے متعدد بار مالیوں کی ڈیوٹی کیلئے گارڈن سپرنٹنڈنٹ کو آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور تاحال مسئلہ جوں کا توں ہے چیئرمین کا کہنا ہے میئر پشاور حاجی زبیر علی نے مذکورہ پارک کی خوبصورتی کیلئے لاکھوں روپے لگائے جس میں علاقہ مکینوں کی سہولت کیلئے واک ٹریک، حفاظتی جنگلے، چار دیواری اور پودے شامل ہیں
لیکن گارڈن سپرنٹنڈنٹ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پارک ایک مرتبہ پھر کھنڈارات میں تبدیل ہوگیا ہے انہوں نے سیکرٹری بلدیات اور دیگر متعلقہ اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارک کو کھنڈارات سے بچانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔

مزید پڑھیں:  جوڈیشل کمیشن ججز تقرری کے طریقہ کار پر نظر ثانی کیلئے تیار